LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی  شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی دھمکی کو مسترد کر دیا

Web Desk

5 January 2026

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی دھمکی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے حکمرانوں کا حق ہے، اور برطانیہ اس معاملے میں ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدیں طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کی جا سکتیں، اور گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ملک ہے، جس کے فیصلے انہی پر منحصر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وینزویلا کے معاملے میں بھی عالمی قوانین کا احترام نہیں کیا گیا، اور سلامتی کونسل کے مستقل اراکین، جیسے فرانس، کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت کریں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے گرین لینڈ کی ضرورت ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔