LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی  شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

وینزویلا یا اس کے عوام سے کوئی جنگ نہیں، امریکی مندوب کا سلامتی کونسل میں مؤقف

Web Desk

5 January 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی مندوب نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی وینزویلا یا اس کے عوام کے خلاف کوئی جنگ نہیں ہے اور نہ ہی امریکا ملک پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وینزویلا کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں امریکی کارروائی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے عوام کے لیے امن، آزادی اور انصاف کا خواہاں ہے اور اس کے اقدامات کا مقصد کشیدگی میں اضافہ نہیں۔

امریکی مندوب کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، مادورو کو متبادل راستے پیش کیے اور حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لیے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے جڑی دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

دوسری جانب اسی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔

یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، جس سے ملک میں عدم استحکام اور خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کریں اور جامع و جمہوری مکالمے کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں تاکہ وینزویلا کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔