وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے منافی، یو این سیکرٹری جنرل
Web Desk
5 January 2026
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 جنوری کو ہونے والی امریکی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی۔
وینزویلا کی صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات پر بحث شامل ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا تحریری بیان پڑھ کر سنایا گیا۔
اپنے بیان میں یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، جس سے ملک میں عدم استحکام اور خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی مکمل پاسداری کریں اور ایک جامع، شفاف اور جمہوری مکالمہ شروع کریں تاکہ وینزویلا کے عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔
سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانونی فریم ورک کا احترام ناگزیر ہے، جبکہ ریاستوں کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی پاسداری لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی پر پابندی بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون میں منشیات کی غیرقانونی اسمگلنگ، وسائل سے متعلق تنازعات اور انسانی حقوق کے مسائل کے حل کے مؤثر طریقہ کار موجود ہیں۔
یو این سیکرٹری جنرل کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کسی بھی ریاست کی سالمیت یا آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ وینزویلا حکومت کی درخواست پر مقرر کردہ انتخابی ماہرین کے پینل نے سنگین مسائل کی نشاندہی کی ہے اور اقوام متحدہ نے انتخابات کے نتائج کی مکمل شفافیت اور بروقت اشاعت کے لیے مسلسل اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026