ٹرمپ انتظامیہ کا چائلڈ کیئر فنڈز کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ، اربوں ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر
Web Desk
5 January 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے دسمبر 2025 کے آخر میں اعلان کیا ہے کہ چائلڈ کیئر اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ (CCDF) کے تحت جاری ہونے والے وفاقی فنڈز کی مزید ادائیگیوں سے قبل ملک گیر دوبارہ تصدیقی عمل (Reverification) مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ صحت و انسانی خدمات (HHS) کے مطابق یہ جائزہ تمام 50 ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی اور امریکی علاقوں پر لاگو ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی ادائیگیاں اسی وقت بحال ہوں گی جب یہ ثابت ہو جائے کہ رقوم درست اور قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، تاہم جائزے کی تکمیل کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔
سی سی ڈی ایف پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کو چائلڈ کیئر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سبسڈی دیتا ہے۔ مالی سال 2025 میں اس پروگرام کے تحت تقریباً 8 ارب ڈالر کے بلاک گرانٹس جاری کیے گئے تھے، جن میں پورٹو ریکو اور دیگر امریکی علاقوں کے لیے رقوم بھی شامل تھیں۔
وفاقی حکام کے مطابق یہ اقدام دھوکہ دہی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے خدشات کے بعد اٹھایا گیا، خاص طور پر منی سوٹا میں سامنے آنے والے بڑے فراڈ اسکینڈلز کے بعد نگرانی کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ اب ریاستوں اور علاقوں کو فنڈز کے اجرا سے قبل اضافی دستاویزات اور ڈیٹا جمع کرانا ہوگا۔
اگرچہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے، تاہم ریاستی اور علاقائی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ادائیگیوں میں تاخیر سے چائلڈ کیئر پروگرام متاثر ہو سکتے ہیں۔ کانگریس میں بھی اس معاملے پر نگرانی اور شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026