غیر قانونی اراضی منتقلی کا انکشاف، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
Web Desk
5 January 2026
اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قیمتی سرکاری اراضی کی منتقلی کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر ایف آئی اے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سیل میں درج مقدمے کے مطابق مدعی ملازم حسین، سکنہ پنڈ پڑیاں، نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت کے ذریعے ایک کنال قیمتی سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر خالد منیر کے نام منتقل کی۔ مقدمے میں نجف حمید کے علاوہ سابق ریونیو افیسر اسلام آباد عبدالظہور اور سہولت کار خالد منیر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ تمام شواہد اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026