وینزویلا کے صدر مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا
Web Desk
5 January 2026
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی بروکلین جیل سے سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لایا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران صدر مادورو پر دہشت گردی، منشیات فروشی اور اسلحہ اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چلائے جانے کی تفصیلات سامنے آئیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ان الزامات پر باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے 3 جنوری کو صدر نکولس مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں بروکلین جیل منتقل کیا گیا۔ اس ہائی پروفائل کیس کے باعث عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
معاملے کی حساسیت کے پیش نظر عدالتی کارروائی پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ آئندہ سماعتوں میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026
پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
2 September 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ
2 September 2026