وینزویلا میں تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے: ٹرمپ
Web Desk
5 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وینزویلا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا ایک اور حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں موجود تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
ٹرمپ نے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے امریکی مطالبات پر عمل نہیں کیا، تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا شاید امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، اور امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے کیونکہ وہ چین اور روس کی سرگرمیوں سے گھرا ہوا ہے۔
کیوبا، کولمبیا اور میکسیکو کو بھی دھمکیاں
ٹرمپ نے کیوبا کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کیے اور دعویٰ کیا کہ “کیوبا کی حکومت جلد ہی گر جائے گی” کیونکہ ان کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی، جو اب رک چکی ہے۔ کولمبیا کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کوکین کی پیداوار اور فروخت میں ملوث ہے اور “وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا۔”
میکسیکو کو خبردار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس ملک نے اپنا نظام درست نہ کیا تو امریکا کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔
مودی کے ساتھ تعلقات اور روسی تیل کی درآمدات
بھارت کی طرف سے روسی تیل کی خریداری پر امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی “جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں، وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے”۔ ٹرمپ نے کہا کہ “پی ایم مودی بہت اچھے آدمی ہیں” اور اس بات کا اشارہ دیا کہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی جا سکتی ہے۔
پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی تردید
ٹرمپ نے روسی دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کی طرف سے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے دعوے پر یقین نہیں رکھتے، اور کہا کہ قریب کوئی واقعہ ضرور ہوا تھا، مگر وہ پیوٹن کی رہائش سے متعلق نہیں تھا
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن
18 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ
18 June 2026
وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی
18 June 2026
فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 June 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا
18 June 2026
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل
18 June 2026