شنگھائی اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کا عزم
Web Desk
5 January 2026
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی چین کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شنگھائی سپشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم چیف آف کمانڈنگ سنٹر سپشل پولیس فورس بیورو مسٹر ژیاو نے کیا، اور انہیں فورس کے زیر استعمال جدید آلات اور اسلحہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے شنگھائی سپشل پولیس فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات اور جدید ترین اسلحہ کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ نے فورس کے پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے عملی مظاہرے بھی دیکھے، جن میں شنگھائی سپشل پولیس فورس کی مارشل آرٹ کی مہارت شامل تھی۔ محسن نقوی نے فورس کی جدید خطوط پر استوار کرنے کے نظام کو سراہا اور کہا کہ “شنگھائی سپشل پولیس فورس کی تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے۔”
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شنگھائی سپشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اس دورے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026