بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا: وزیراعظم
Web Desk
5 January 2026
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جبر و تشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث اقوام متحدہ کی یہ قرارداد آج تک نافذ نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ اور غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026