لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل
Web Desk
5 January 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی پولیس اسٹیشن نورنگ کی حدود میں کی گئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ٹارگٹ کلر محمد عرف مجاہد، خاجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد کیے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کو شاباش دی۔ اس موقع پر آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے تنگ ہو چکی ہے اور آخری خارجی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026