LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تربت میں سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

Web Desk

5 January 2026

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایم 8 شاہراہ پر سمی ناکے کے مقام پر مشتبہ پک اَپ کو تلاشی کے لیے روکا گیا، جہاں گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 400 پستول اور 340 میگزین ضبط کر لیے۔

کارروائی کے دوران مشتبہ شخص کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان، ساکن پشاور کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسلحہ سمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔