LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

شدید دھند کے باعث سینٹرل ریجن میں موٹرویز ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 بند، موٹروے پولیس کی حفاظتی ہدایات جاری

Web Desk

4 January 2026

سینٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم 5 کو رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

ترجمان نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو نسبتاً محفوظ سفری وقت قرار دیا گیا ہے۔

ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔