منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم
Web Desk
4 January 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایف آئی اے کراچی زون اور ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے منی لانڈرز کے خلاف مضبوط اور فیصلہ کن ہاتھ ڈالا جائے، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی مکمل منی ٹریل سامنے لائی جائے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بلا امتیاز اور واضح طور پر نظر آنی چاہئیں۔
وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی دباؤ کے بغیر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
محسن نقوی نے جعلی ادویات کے کاروبار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ایسے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے کراچی زون میں انسانی وسائل کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور افسران کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاہم کارکردگی میں بہتری اور ادارے کی نیک نامی میں اضافہ افسران کی ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ نے انچارج افسران سے ان کے متعلقہ سرکلز کی کارکردگی رپورٹس طلب کرتے ہوئے مزید محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سہولت سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026