وینزویلا پر امریکی حملے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے
Web Desk
4 January 2026
امریکا کی جانب سے وینزویلا پر فوجی کارروائی کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میں مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے فیصلے کی مذمت کی۔ احتجاج کے دوران صدر ٹرمپ کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے مطالبات بھی سامنے آئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو سمیت کئی بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے امریکی کارروائی کو غیر قانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے اور امریکی مداخلت فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
واشنگٹن اور پورٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرے منظم انداز میں منعقد کیے گئے، جہاں شرکا نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا سمیت کسی بھی ملک میں غیر ضروری جنگوں سے دور رہنا چاہیے۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی ریلی نکالی گئی، جہاں مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ادھر یورپ میں بھی امریکی کارروائی کے خلاف احتجاج دیکھنے میں آیا، پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وینزویلا کے جھنڈے لہرائے۔
اسی طرح یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے صدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف مارچ کیا، جبکہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی امریکی فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
لاطینی امریکا میں بھی ردعمل سامنے آیا، جہاں ارجنٹائن اور کولمبیا میں امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا وینزویلا میں عبوری انتظام چلائے گا اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک میں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026
پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
2 September 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ
2 September 2026