چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا کی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت
Web Desk
4 January 2026
روس کے بعد چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ عالمی رہنماؤں اور وزارتِ خارجہ کے بیانات میں امریکی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور وینزویلا کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک خودمختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ہے جو بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے۔ چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے بھی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری عالمی قوانین کے منافی ہے۔ فرانس کے مطابق کسی ملک کے صدر کو ہٹانا اور اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا غلط اقدام ہے، وینزویلا کا مستقبل صرف وہاں کے عوام کو طے کرنا چاہیے۔
ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی اور ذمہ داران کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح کولمبیا اور کیوبا کی قیادت نے بھی مادورو حکومت کے خلاف امریکی کارروائی کی شدید مذمت کی۔
اس سے قبل روس نے بھی وینزویلا پر امریکی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ روسی مؤقف کے مطابق لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، مزید کشیدگی روکنا ناگزیر ہے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026