LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

برزل پاس سے برف ہٹانے کا آپریشن، برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید

Web Desk

3 January 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برزل پاس کھولنے کے لیے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برف ہٹانے کے اس آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی جا رہی تھی، جس کی قیادت کیپٹن اصمد کر رہے تھے۔ حادثہ 3 جنوری 2026 کو رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب اچانک برفانی تودہ آپریشنل ٹیم پر آن گرا۔

پاک فوج کے مطابق برفانی تودے کے نتیجے میں کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے انتھک کوششوں کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکالا، تاہم کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانی پاک فوج کے عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ وابستگی کی روشن مثال ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج کے تمام رینکس وطنِ عزیز کے دفاع اور عوامی خدمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے فرض اور مقصد کی تکمیل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔