اسحاق ڈار کا اماراتی،سعودی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم
Web Desk
3 January 2026
پاکستان نے یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب میں جامع مذاکرات کے انعقاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس عمل کو پرامن ماحول میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یمن میں قیامِ امن کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ریاض میں مجوزہ جامع مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور یمن کے تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کے تحت مذاکراتی اور سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریں۔ بیان میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان یمن کی وحدت، خودمختاری اور خطے کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو برادرانہ تعلقات اور اتحاد کے اصولوں کی بنیاد پر امید ہے کہ علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششیں یمن میں دیرپا امن اور استحکام کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گی۔
دریں اثنا، بیجنگ پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کو سراہا اور خطے میں مسائل کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کی تعریف کی۔ اسی طرح انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے زمینی حقائق میں عملی اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026