LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی حملے میں صدر مادورو گرفتار؛ وینزویلا کی نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

Web Desk

3 January 2026

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی نائب صدر دَلسی رودریگیز نے ملک میں پیش آنے والی غیر معمولی اور تشویشناک صورتحال پر سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے خطاب کیا ہے۔

نائب صدر نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ حکومت کو تاحال صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اوّل سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں، اس حوالے سے تمام سرکاری ادارے مسلسل معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دَلسی رودریگیز نے امریکا کی جانب سے کیے گئے حملے کو شدید الفاظ میں ’’بدترین سامراجی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا ثبوت فوری طور پر پیش کریں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں شدید جانی نقصان ہوا ہے اور متعدد سرکاری حکام، فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا اس جارحیت کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائے گا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

خطاب کے اختتام پر نائب صدر نے قوم سے اتحاد، صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ وینزویلا اس مشکل گھڑی میں دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔