پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
Web Desk
3 January 2026
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر تک کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک نے پاکستان کے اہم معاشی شعبوں میں آذربائیجانی سرمایہ کاری کے طریقۂ کار کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ مجوزہ فریم ورک کے تحت ترجیحی شعبوں میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان منتقل کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اگرچہ سرمایہ کاری کے مخصوص شعبوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم پاکستان توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ آذربائیجان، جو توانائی کا ایک اہم پیداواری ملک اور خطے میں ابھرتا ہوا سرمایہ کار ہے، جنوبی ایشیا میں اپنی اقتصادی موجودگی بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026