اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر اتفاق
Web Desk
2 January 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی کشیدگی، امن و استحکام اور مستقبل کی سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے اجتناب کرنا چاہیے، جبکہ علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026