LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

عمران خان جیل میں شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں: انجینئر محمد علی مرزا

Web Desk

2 January 2026

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان جیل میں شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں، تاہم دو سال تک جیل کاٹنے والے کسی بھی شخص کے لیے ایسی کیفیت غیر معمولی نہیں ہوتی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید رہنے والے انجینئر محمد علی مرزا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیل کے اندر کی صورتحال اور عمران خان کو میسر سہولیات سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

انجینئر محمد علی مرزا کے مطابق عمران خان کو جیل میں محل جیسی سہولیات تو حاصل نہیں، تاہم انہیں بیرونی دنیا کی خبروں تک رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو دو اخبارات فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ ان کے کمرے میں ایل ای ڈی بھی نصب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کو رہائش کے لیے چھ چکیاں الاٹ کی گئی تھیں، جن میں سے پانچ ان کے ذاتی استعمال میں ہیں جبکہ چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان دن میں دو مرتبہ اپنی چکی سے باہر آتے تھے، صبح 9 بجے ناشتے کے لیے اور دوپہر 3 بجے کھانے کے لیے۔

انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشقتی دیسی گھی میں کھانا تیار کرتا تھا، جس کی خوشبو اطراف میں بھی محسوس کی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب بانی پی ٹی آئی غصّے میں آتے تو بہت بلند آواز میں اور مسلسل گفتگو کرتے تھے۔ انجینئر محمد علی مرزا کے مطابق عمران خان جیل میں خاصے فرسٹریٹڈ دکھائی دیتے ہیں، تاہم دو سال تک قید کاٹنے والے شخص کے لیے یہ کیفیت غیر معمولی نہیں سمجھی جا سکتی۔