LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران پر پرتشدد مظاہرے، چھٹے روز بھی حالات کشیدہ

Web Desk

2 January 2026

ایران میں کرنسی کی قدر میں شدید کمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جاری عوامی مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا آغاز دکانداروں نے کیا تھا، جو ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی بے تحاشا گراوٹ پر شدید غصے کا اظہار کر رہے تھے، تاہم بعد ازاں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی۔

مختلف شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران اب تک 6 مظاہرین اور ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ مظاہرے تہران اور صوبہ فارس کے علاوہ مرو دشت اور لردگان میں بھی دیکھنے میں آئے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کئی صوبوں میں اسکول، جامعات اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

سب سے شدید جھڑپیں صوبہ لورستان کے شہر ازنا میں رپورٹ ہوئی ہیں، جو دارالحکومت تہران سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق یہ مظاہرے 2022 میں مہاسا امینی کی مبینہ دورانِ حراست ہلاکت کے بعد ایران میں ہونے والے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے قرار دیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا ان کے تحفظ کے لیے مداخلت کر سکتا ہے۔

امریکی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہوگی۔

علی لاریجانی نے خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی کی طرف بڑھنے والا ہر مداخلت پسند ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔