اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
Web Desk
2 January 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے مختصر اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو چیف کمشنر اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا عمل شفاف رہا۔ انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
وزیراعظم نے ملکی معیشت میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافہ خوش آئند ہے اور حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر معاشی استحکام کی راہ پر ڈالا ہے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے حالیہ روابط کو دوطرفہ تعلقات کے لیے مفید قرار دیا۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے مختلف فیصلوں، آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس سے متعلق لیوی اور گیس فروخت کے قوانین میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026