LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان

میں شہبازشریف کی ایکسٹینشن ہوں، مریم نواز

Web Desk

6 November 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ وہ دراصل ان کی ایکسٹینشن ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے جو محبت اور اعتماد ملا، وہ میری توقعات سے کہیں زیادہ ہے، عوام کی خدمت ہی میرا اصل مشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح بھرپور جواب دیا گیا، اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پاک فوج کو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست قیادت فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن اور سمجھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد عالمی برادری پاکستان کو ایک نئے، مضبوط اور پُر اعتماد رویّے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، جو ہماری قومی یکجہتی اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہے۔