وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم
Web Desk
2 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات خصوصاً شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے بڑے اور تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت سرگودھا اور علی پور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 600 ایکڑ رقبے پر شرمپ سٹیٹس قائم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو پہلی مرتبہ شرمپ فارمنگ کے ذریعے قابلِ استعمال بنایا جا رہا ہے، جو زرعی اور معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی 15ویں یومیہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق 20 ایکڑ اراضی پر 9 تالاب مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 320 میٹر ڈرینج کا کام بھی پایۂ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جانے والی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کا 98 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی ماہرین کے سعودی عرب اور میکسیکو کے تربیتی دورے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ عملے کی بھرتی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ تکنیکی تربیت کے لیے غیر ملکی ماہرین جیفری اور جیمی ڈومین سیک نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ منصوبے کے لیے 100 انٹرنز کے تحریری امتحانات بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
منصوبے کے تحت 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ شرمپ فارمنگ ریسرچ کے لیے 64 تالابوں میں شرمپ کا بیج ڈالا جا چکا ہے۔ سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ سٹیٹ اور ویلیو چین قائم کی جا رہی ہے جہاں 57 تالابوں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔
اسی طرح رکھ علی ولی، مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ وہاں 57 تالابوں اور 50 ٹیوب ویلز کی کھدائی بھی مکمل ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اس منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اسے پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026