مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی فہرست جاری
Web Desk
2 January 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 446 ارکان نے تاحال اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
تفصیلات کے مطابق 26 سینیٹرز، 125 اراکینِ قومی اسمبلی اور 159 اراکینِ پنجاب اسمبلی شامل ہیں جنہوں نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 ارکان بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔
فہرست میں سینیٹر طلحہ محمود، فیصل سلیم، قدوس بزنجو اور ایمل ولی کے نام بھی شامل ہیں، جبکہ وفاقی وزرا عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور اویس لغاری نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ارکان 15 جنوری تک اپنے مالی گوشوارے جمع کرائیں، بصورتِ دیگر 16 جنوری کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026