صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
Web Desk
2 January 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے بل پر دستخط کیے، جس کے بعد یہ آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت باقاعدہ قانون بن گیا۔
سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کو سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے بل کی منظوری دی۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی بل کی منظوری کی توثیق کر دی تھی۔
صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 اب باضابطہ طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ بن چکا ہے، جس سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور سے متعلق قانونی اصلاحات کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026