پاکستان اور چین کے درمیان 15397 فٹ کی بلندی پر خنجراب ٹاپ کلیئر کر دیا گیا
Web Desk
2 January 2026
پاکستان اور چین کے درمیان 15 ہزار 397 فٹ کی بلندی پر واقع انتہائی اہم زمینی راستہ خنجراب ٹاپ کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد قراقرم ہائی وے پر آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شدید سرد موسم اور منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں جدید سنو کلیئرنس مشینری کی مدد سے قراقرم ہائی وے کو کھلا رکھنے میں مصروف ہیں۔ ہر قسم کی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے بروقت سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔
سخت موسمی حالات میں دشوار گزار پہاڑی راستوں کو کھلا رکھنا ایف ڈبلیو او کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور قومی عزم کی واضح مثال ہے۔ حکام کے مطابق خنجراب ٹاپ کی بحالی نہ صرف عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے بلکہ پاک چین تجارت اور دوطرفہ اقتصادی روابط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026