LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

پاکستان نے بنگلادیشی بیمان ایئرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی

Web Desk

1 January 2026

نئے سال کے پہلے دن پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے حکومت کی منظوری کے فوری بعد بیمان ایئرلائن کو کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کا این او سی جاری کیا۔ ابتدائی طور پر یہ اجازت تین ماہ کے لیے ہے، یعنی 30 مارچ 2026 تک۔

اعلامیے کے مطابق بیمان بنگلادیش ایئرلائن پاکستان ایئراسپیس کے طے شدہ روٹس پر عمل کرے گی۔ براہِ راست پروازوں کی منظوری کے بعد کراچی ائرپورٹ پر فلائٹ سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ڈھاکا سے روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبے کو فروغ ملے گا، اور عوام و حکومتی رابطوں میں براہِ راست فضائی رابطے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔