پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی تیاری کے لیے پالیسی تیار، وزیراعظم کو جلد پیش کی جائے گی: ہارون اختر
Web Desk
1 January 2026
پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کے مطابق یہ پالیسی اسمبلنگ سے مکمل مینوفیکچرنگ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ہارون اختر کی زیرِ صدارت موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پالیسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دوہزار چھبیس سے دوہزار تینتیس تک کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ اس کے تحت عالمی برانڈز پاکستان میں مینوفیکچرنگ کریں گے جبکہ مقامی برانڈز کو بھی بااختیار بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق دوہزار تینتیس تک موبائل فونز میں پچاس فیصد لوکلائزیشن حاصل کرنا ہے اور پچاس ہزار ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے گی، جن میں پندرہ ہزار اسپیشلسٹ شامل ہوں گے۔
ہارون اختر نے بتایا کہ موبائل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پالیسی جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی تاکہ ملکی صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026