بلومبرگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی
Web Desk
1 January 2026
عالمی مالیاتی اعداد و شمار اور مارکیٹس پر نظر رکھنے والے معتبر ادارے بلومبرگ نے پاکستان سے متعلق تازہ جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے مہنگائی میں واضح بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم و نسق بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں افراطِ زر 5.6 فیصد رہا جو نہ صرف مارکیٹ توقعات بلکہ نومبر کے 6.1 فیصد کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں دباؤ کم ہونے سے غذائی افراطِ زر 3.24 فیصد تک محدود رہا۔
جریدے کے مطابق خوراک کی بہتر دستیابی کے باعث مارکیٹ میں استحکام آیا اور عوامی ریلیف کے آثار نمایاں ہوئے۔ توقعات سے کم مہنگائی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا اور حکومتی پالیسی سمت کی تصدیق کی۔
بلومبرگ نے نشاندہی کی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر لایا، جبکہ شرحِ سود میں 50 بیسس پوائنٹس کی کمی سے قیمتوں کے دباؤ کے قابلِ کنٹرول ہونے کا واضح اشارہ ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم شرحِ سود سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونے کی امید بڑھی ہے، جبکہ قیمتوں کے استحکام نے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت سگنل دیا اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ کم مہنگائی کے باعث عوام کی قوتِ خرید میں بہتری اور صارفین کے لیے ریلیف کے امکانات بڑھے ہیں۔ دسمبر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پالیسی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ مہنگائی کا مسلسل نیچے آنا مڈ ٹرم معاشی استحکام اور بہتر گورننس کی بنیاد مضبوط ہونے کا عندیہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026