پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
Web Desk
1 January 2026
نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ کر لیا گیا ہے۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست پاکستان کی جانب سے بھارت کے حوالے کی گئی۔ اسی طرح یکم جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا جاتا ہے، جس کے تحت پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کو فراہم کر دی ہے۔
چناب پر بھارتی ڈیم منصوبہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر متنازعہ بجلی منصوبے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی گئی ہیں تاہم اس بارے میں بھارت نے پاکستان کو کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت سے منصوبے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی یکطرفہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا اور بھارت کو معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی۔
علاقائی و عالمی امور
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان تائیوان کے معاملے پر چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے اور یمن تنازع کے پرامن حل کا حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور صومالیہ کے رہنماؤں سے بھی رابطے کیے، جبکہ جلد وہ چین کا دورہ کریں گے جہاں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
صومالیہ سے متعلق مؤقف
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے اور صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں بارڈر بند ہونے کے بعد کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور اب تک 1100 سے زائد پاکستانیوں نے سفارت خانے سے رجوع کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026