ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی
Web Desk
1 January 2026
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 289 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 11 امیدواروں میں سے 9 نے گزشتہ روز اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جبکہ دسویں امیدوار نے آج انتخابی دوڑ سے دستبرداری اختیار کر لی، جس کے بعد اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر لغاری کے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس کامیابی کو عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
24 November 2026
فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ
24 November 2026
لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
24 November 2026
چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
24 November 2026
وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو
24 November 2026
اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
24 November 2026