LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیح ہونی چاہئے: شہباز شریف

Web Desk

1 January 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرِ مبادلہ بچایا جا سکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے تیل و گیس کی سپلائی چین کو درآمد سے لے کر صارف تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے تیل و گیس مصنوعات کی سمگلنگ کی مؤثر روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کے دوران پٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ کے ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ان ذخائر سے یومیہ 4 ہزار 100 بیرل تیل حاصل کیا جا سکے گا، جو ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔