وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر ایرینا کا افتتاح کر دیا
Web Desk
1 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر لاہور پر نئے تعمیر ہونے والے ایرینا کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران نئے ایرینا کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ توسیعی منصوبے کے تحت ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے، جس سے یومیہ تقریبات دیکھنے کے لیے آنے والے عوام کو مزید سہولت میسر آئے گی۔
ایرینا کی توسیع کے ساتھ ساتھ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر متعدد نئی تعمیرات بھی مکمل کی گئی ہیں۔ ان میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کرنے والا تھیم پارک شامل ہے جس میں ریلوے اسٹیشن کے ماڈلز، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء کو نمایاں کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ایرینا میں تحریکِ آزادی سے لے کر آج تک پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور عوامی سہولت کے لیے فوڈ کورٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
منصوبے کے تحت وسیع و عریض کار پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
واہگہ بارڈر پر نصب قومی پرچم کی بلندی بھی بڑھا دی گئی ہے، جو پہلے 115 میٹر تھی اور اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے۔ یہ پرچم ایشیا کا ساتواں جبکہ جنوبی ایشیا کا بلند ترین قومی پرچم قرار دیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ واہگہ بارڈر نہ صرف پاکستان کی شناخت ہے بلکہ یہ قومی وقار، تاریخ اور ثقافت کی علامت بھی ہے، اور نئی تعمیرات عوام کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026