سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Web Desk
1 January 2026
جنیوا/کران مونٹانا: سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس نے بتایا کہ کران مونٹانا کے ایک لگژری اسکی ریزورٹ بار میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے وقت بار میں نیو ایئر نائٹ منانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ بار کو مکمل طور پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم سرکاری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔
سوئس پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔ متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کران مونٹانا سوئس دارالحکومت برن سے تقریباً دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک معروف سیاحتی مقام ہے، جہاں سال کے اختتام پر دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026