LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیسز میں سہیل آفریدی اور دیگر کو دوبارہ طلب کر لیا

Web Desk

1 January 2026

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسز میں سابق رکن قومی اسمبلی سہیل آفریدی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے ن لیگ کے ایم این اے بابر نواز خان کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے اور تمام فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 جنوری صبح 10 بجے سماعت کے لیے حاضر ہوں۔

اسی طرح، الیکشن کمیشن نے مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی پی-269 سے میاں عالمدار عباس قریشی اور محمد اقبال خان کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
کمیشن اس حلقے کے ضابطہ اخلاق کیس پر بھی 13 جنوری صبح 10 بجے سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر سخت رویہ اختیار کر رہا ہے اور تمام متعلقہ فریقین سے مکمل وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔