LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب

صدر ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانے کا فیصلہ

Web Desk

1 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد ان شہروں میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث اب فورسز کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ان شہروں میں دوبارہ جرائم میں اضافہ ہوا تو وفاقی فورسز ایک بار پھر تعینات کی جائیں گی، اور اس بار ان کی واپسی پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط انداز میں ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کے گورنر نے وفاقی فورسز کی تعیناتی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں نیشنل گارڈز کی موجودگی کی ضرورت نہیں تھی اور صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال جون میں شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ اقدام متعدد قانونی چیلنجز اور سیاسی تنازعات کا شکار رہا۔