کراچی میں سالِ نو پر پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ، 17 افراد زخمی، 10 ملزمان گرفتار
Web Desk
31 December 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات کورنگی، گلشنِ معمار، فائیو اسٹار، گولیمار، نیو سبزی منڈی، بڑا بورڈ، گلبرگ اور چنیسر گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ بعض مقامات پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کے باعث شہری زخمی ہوئے، جن میں ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ کسی کی حالت تشویشناک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کراچی پولیس کے مطابق شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گلشنِ معمار، کورنگی زمان ٹاؤن اور گلبرگ میں پولیس نے بعض ملزمان کو رنگے ہاتھوں اسلحے سمیت حراست میں لیا، جبکہ مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا اور 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون سرویلنس سہولت فراہم کی گئی۔ فائرنگ میں ملوث افراد کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ شہر میں سالِ نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے مقدمات اقدامِ قتل کے تحت درج کیے جائیں گے اور قانون شکنی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026