سالِ نو پر وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کو پیغام
Web Desk
31 December 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے سال نو کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 2025 آزمائشوں کے باوجود قومی استقامت اور حوصلے کا سال رہا، جس میں مشکل مگر ضروری فیصلوں کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی قربانیوں، صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں ریاست کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت اور دہشتگردی کا جرات مندی اور یکجہتی سے مقابلہ کیا گیا، جبکہ افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اور یہ ثابت ہوا کہ جنگیں غرور سے نہیں بلکہ حوصلے، عزم اور دل سے جیتی جاتی ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں بہتری آئی، توانائی کے شعبے میں استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہوئی اور پائیدار ترقی و خود انحصاری کو قومی ہدف بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثقافتی اور روحانی ورثہ ہماری قومی طاقت ہے، جبکہ سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے دائرہ کار میں توسیع حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں اور محنت کشوں کی فلاح اولین ترجیح رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، مکالمے اور عالمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور محنت سے ہی ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا سال امید، مواقع اور ترقی کا پیغام لے کر آیا ہے، اور حکومت ہر پاکستانی کے لیے باوقار اور محفوظ زندگی کے عزم پر قائم ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے قوم کو نیا سال مبارک باد دیتے ہوئے روشن مستقبل کی دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026