LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل

Web Desk

31 December 2025

اسلام آباد: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوام دوست ترقیاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی معاشی صلاحیت کو عوام کے فائدے کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پروپیگنڈا بے نقاب کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور باہمت ہیں، جبکہ مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں، تاہم پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے تشدد اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو سکیورٹی فورسز مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنائیں گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کیا جائے گا اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نشست کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیے اور بلوچستان کی ترقی و سکیورٹی کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔