خیبرپختونخوا میں بسنے والا ہر شخص پاکستان کا مالک ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی
Web Desk
31 December 2025
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ انہیں سپیکر خیبرپختونخوا کی جانب سے لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے تاحال خط پڑھا نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خط میں سپیکر خیبرپختونخوا نے آئینی اور جمہوری باتیں ہی لکھی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی خط موصول نہیں ہوا، مگر یہ خوش آئند بات ہے کہ اس طبقے اور اس ہجوم کے ساتھ بھی کوئی آئینی اور جمہوری انداز میں گفتگو کر رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق وہ خط پڑھنے کے بعد اس کا باقاعدہ جواب دیں گے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سپیکر خیبرپختونخوا اکثر خطوط لکھتے رہتے ہیں اور بعض اوقات محبت نامے بھی ارسال کرتے ہیں، اس لیے وہ نہ صرف خط پڑھیں گے بلکہ اس کا جواب بھی ضرور دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بسنے والا ہر شخص پاکستان کا مالک ہے اور خیبرپختونخوا پاکستان کا فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ موقع پر موجود ہوتے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خود ریسیو کرتے، تاہم پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی اور قواعد کے باعث کسی بھی غیر مجاز شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے وضاحت کی کہ اگر کوئی شخص خود کو خیبرپختونخوا کا ایم پی اے ظاہر کرے مگر اپنی شناخت نہ کروائے تو اسے اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر تشویش تھی کہ کہیں ایسے افراد اسمبلی میں داخل نہ ہو جائیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کا جھنڈا جلایا یا ملک پر حملے کیے، خاص طور پر 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں یہ خدشات موجود تھے۔
ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ اسمبلی قواعد کے مطابق ممبران کے علاوہ کسی کو لابیز میں جانے کی اجازت نہیں، تاہم انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خصوصی اجازت دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026