بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Web Desk
31 December 2025
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے اعلیٰ سطح وفود بھی تعزیت کے لیے بنگلہ دیش پہنچے۔
خالدہ ضیاء کو قومی اعزاز کے ساتھ ان کے شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ ان کے انتقال پر بنگلہ دیش میں آج عام تعطیل ہے جبکہ ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیاء طویل عرصے سے جگر کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ڈھاکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، تاہم گزشتہ روز وہ انتقال کر گئیں۔ خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، جبکہ مسلم دنیا میں وہ سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی رکھتی تھیں۔
انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی
27 July 2026