فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرادی
Web Desk
31 December 2025
فنگر پرنٹس کی تصدیق میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر نادرا نے ایک اہم اور جدید سہولت متعارف کرا دی ہے۔ نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی نظام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بزرگ شہریوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کو بڑی آسانی ملے گی۔
نادرا ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر متعدد اصلاحاتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترمیم کر کے بائیومیٹرک کی تعریف کو وسیع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 20 جنوری سے ملک بھر کے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع ہو جائے گا، جسے شہری ضرورت کے وقت معمولی فیس کے عوض حاصل کر سکیں گے۔
فنگر پرنٹس کی تصدیق ناکام ہونے کی صورت میں شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز سے رجوع کریں گے، جہاں چہرے کی شناخت کی تکمیل کے بعد نادرا ایک خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ اس سرٹیفکیٹ پر شہری کی تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ درج ہوگا، جبکہ یہ سرٹیفکیٹ 7 دن تک قابلِ استعمال ہوگا۔
نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ اس نظام کے مکمل نفاذ کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست بھی کر دی گئی ہے۔ 20 جنوری کے بعد اگر کسی ادارے میں اس سہولت کی عدم دستیابی پر شکایت سامنے آئی تو متعلقہ محکمے کو شکایت درج کروائی جا سکے گی۔
مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی مکمل طور پر دستیاب ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے نیچے آ گئے
8 April 2026
امریکی صدر اور ایران کے درمیان جنگ بندی، یورپی یونین کا خیرمقدم
8 April 2026
جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن
8 April 2026
تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
8 April 2026
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا
8 April 2026
امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف
8 April 2026
ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی
8 April 2026
امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ
8 April 2026