LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز، شرجیل میمن نے افتتاح کیا

Web Desk

31 December 2025

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے، شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر حکام نے بسوں کی خصوصیات اور روٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 5 ڈبل ڈیکر بسیں ملیر ہالٹ سے فوارہ چوک تک چلائی جائیں گی، بس روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ ڈبل ڈیکر بس کا کم سے کم کرایہ 80 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 120 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دسمبر میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی آئیں گی، کل سے یہ بسیں باقاعدہ طور پر عوام کیلئے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو ڈبل ڈیکر بسوں کی بڑی فلیٹ بھی منگوائی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور بی آر ٹی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے، امید ہے کہ مارچ یا اپریل تک سڑکوں سے متعلق مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔