راولپنڈی: اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان منتشر، واٹر کینن استعمال، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں زیر حراست
Web Desk
30 December 2025
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آپریشن کیا۔ کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران 14 سے 15 کارکنان کو گرفتار کیا گیا، تاہم بعد ازاں حراست میں لیے گئے خواتین کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
پولیس نے کارکنان کو فیکٹری ناکے سے منتشر کر دیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی فیکٹری ناکے پر موجود تھیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں حراست میں لینے کے بعد چکری انٹرچینج کی طرف موبائل وین کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
اس کارروائی پر پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026