LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن سعودی امریکا جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سعودی کابینہ کا دوٹوک مؤقف

Web Desk

30 December 2025

سعودی عرب کی کابینہ نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ مملکت کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے کہا کہ یمن میں بلاجواز کشیدگی متحدہ عرب امارات کے سابقہ وعدوں اور بیانات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

سعودی کابینہ نے امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات یمنی گروہوں کو کسی بھی قسم کی فوجی یا مالی معاونت فراہم نہیں کرے گا اور اس معاملے میں دانشمندی اور برادرانہ اصولوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اجلاس میں ایک اور اہم معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو بھی مسترد کر دیا اور اس اقدام کو خطے کے استحکام کے خلاف قرار دیا۔