LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گے، علیمہ خانم

Web Desk

30 December 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے نہیں بلکہ ایک جعلی وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ہے۔

صحافی کے سوال پر علیمہ خانم نے کہا کہ انہیں کسی کمیٹی کے حوالے سے کوئی علم نہیں، نہ ہی انہیں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے لیے کون سی کمیٹی ملاقات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ وہ آج تینوں بہنیں فیصلہ کر کے آئی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گی، چاہے واٹر کینن استعمال کیا جائے، آنسو گیس چلائی جائے، لاٹھی چارج ہو یا گرفتار کیا جائے، وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے بند ہونے کے باعث وہ تاخیر سے یہاں پہنچیں، اور الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وجہ سے لاہور اور اڈیالہ کو بند کیا گیا تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکے۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ سہیل آفریدی سے نہ ڈرتے تو پورا لاہور بند نہ کرتے، لاہور کو ایسے بند کیا گیا جیسے اب اڈیالہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو یہ لوگ چھیڑ نہیں سکتے، اگر لاہوریے نکل آئے تو پورا شہر باہر نکل آئے گا اور پولیس بھی کچھ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا کہا ہے اور ہم اسی لیے کھڑے ہیں۔ علیمہ خانم نے الزام لگایا کہ لاہور کے مین بلیوارڈ، زمان پارک اور دیگر علاقوں کو بند کیا گیا، زمان پارک کی تاریں کاٹ دی گئیں، لائٹیں بند کر دی گئیں اور پولیس کو کھمبوں کے نیچے کھڑا کر دیا گیا تاکہ کوئی بجلی بحال نہ کر سکے۔