فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال
Web Desk
6 November 2025
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل چارلس واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، مہمان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جلد بڑے فیصلے کا اعلان، تباہی یا معاہدے کے آپشنز زیرِغور
20 September 2026
خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
20 September 2026
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
20 September 2026
جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
20 September 2026
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ
20 September 2026
شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
20 September 2026