سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Web Desk
30 December 2025
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور ملک کی نامور سیاسی رہنما خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے سمیت متعدد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھیں اور دارالحکومت ڈھاکا کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
طبی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیا کی حالت گزشتہ روز انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ پر منتقل کیا گیا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا کہ ڈائیلاسس روکنے کی صورت میں ان کی صحت میں فوری اور واضح بگاڑ آ جاتا تھا، تاہم زیادہ عمر اور ایک ساتھ کئی پیچیدہ بیماریوں کے باعث مکمل علاج ممکن نہیں رہا۔
خالدہ ضیا بنگلا دیش کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھیں۔ انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ مسلم دنیا میں سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل تھا۔
وہ بنگلا دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے گئے، جس کے نتیجے میں انہیں 2018 میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ان کی طویل سیاسی رقابت بھی بنگلا دیش کی سیاست کا اہم باب رہی۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان چند روز قبل 17 سالہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچے تھے۔ ان کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بنگلا دیش میں اہم عام انتخابات متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026